About Us Intoduction Organization Today's Events Contact Us Archive Search
  Constitution Of The AIMMM
  Policy Statement
  Present Activities
  Budget for 2009-10
  Statements/Resolutions
  Mushawarat Bulletin
Current Issue No : 1
January-March, 2010
D-250, Abul Fazal Enclave-I, Jamia Nagar, New Delhi - 110025
Tel : ++91-11-26946780
Fax : 26947346
Email : mushawarat@mushawarat.com

Today's Events


AIMMM-New Team Takes Charge

مسلم مجلس مشاو رت کے نئے عہدیداروں نے چارج
لیا



نئی دہلی،
۱۷؍جنوری ۱۰۱۲ء ؁: کل بروز منگل ۱۶؍جنوری مسلم مجلس مشاورت
کے
مرکزی دفتر میں ایک میٹنگ کے دوران
مشاورت کی نئی میقات
۱۰۱۲ - ۲۰۱۳ء کے لئے منتخبہ نئی ٹیم نے چارج لیا۔
میٹنگ کی صدارت گزشتہ میقات کے صدر سید
شہاب الدین نے کی۔ انھوں نے مشاورت
کا مختصر تعارف، اب تک کا سفر اور راستے
میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا
اور امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں
میں مشاورت اپنے بہت سے ادھورے کام
کرپائے گی۔



ریٹرننگ آفیسر اور مشاورت کے جنرل سکریٹری احمد رشید شیروانی نے
الیکشن کی روداد سنائی، جس کے بموجب
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نئی میقات کے
صدر چنے گئے ہیں اور اسی کے ساتھ مرکزی
مجلس مشاورت کے بیس ممبران کا
انتخاب عمل میں آیا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں
: جناب سید شہاب الدین، جناب احمد
رشید شیروانی، ڈاکٹر ابو صالح شریف،
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، جناب پی
اے انعامدار، پروفیسر اختر
الواسع، جناب امان اللہ خان، جناب
بشیر الدین بابو خان، مولانا سید جلال
الدین عمری، حافظ رشیدچودھری، جناب
سید حامد، جناب اعجاز احمد اسلم، ڈاکٹر
سید قاسم رسول الیاس، پروفیسر
ہمایوں مراد،
ڈاکٹر عرشی خان، جناب
عبد
الخالق، ڈاکٹر سید فاروق، جناب
مجتبیٰ فاروق، پروفیسر علاء الدین احمد اور
جناب حکیم سید ظل
الرحمن۔



نئے صدر نے (جو
پہلے بھی
۲۰۰۸ - ۲۰۰۹ء کی میقات میں صدر رہ چکے ہیں)
اپنی
نئی ٹیم کا تعارف کرایا۔ دستور کے
مطابق انھوں نے مندرجہ ذیل دس مرکزی
مجلس کے اراکین کا تعین مجلس عاملہ
میں کیا
: جناب محمد سلیمان
(کانپور
)، بیگم نصرت شیروانی (دہلی)، مولانا
محمد جعفر (دہلی)، جناب عبد الرشید اگوان
(دہلی)، پروفیسر شکیل احمد (پٹنہ)،
جناب نصرت علی (دہلی)، حکیم محمد عرفان
الحسینی (کلکتا)، مولانا سید عقیل
الغروی (دہلی)، پروفیسر شفیق احمدخان
ندوی (دہلی) اور جناب ظفر
جنگ(دہلی)۔


دستور مشاورت کے
مطابق، صدر نے مجلس عاملہ کے مندرجہ ذیل ممبران کو
نئی میقات کے لئے نائب صدر نامزد کیا: مولانا محمد جعفر (دہلی)، حکیم
محمد
عرفان الحسینی (کلکتا)، حافظ رشید
چودھری (گوہاٹی) اور مولانا سید عقیل
الغروی (دہلی)۔ اور بحیثیت جنرل
سکریٹری صدر نے مندرجہ ذیل افراد کا تقرر
نئی میقات کے لئے کیا: جناب اعجاز احمد اسلم (دہلی)، پروفیسر
عرشی خان
(علیگڑھ)، جناب محمد
سلیمان (کانپور) اور جناب احمد رشید شیروانی (دہلی)۔
اس کے علاوہ صدر نے سپریم گائڈینس
کاؤنسل کی بھی تشکیل جدید کی جس میں تمام
پرانے ممبران کے ساتھ انہوں نے کچھ
نئے ممبران کے نام تجویز کئے ہیں، جن
کا تعین کاؤنسل اپنے اگلے اجلاس میں
کرے گی


میٹنگ میں مرکزی مجلس کے
مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت کی
: سابق صدرجناب سید شہاب الدین، نئے صدر ڈاکٹر
ظفرالاسلام خان
، مولانا سید جلال الدین
عمری
امیر جماعت اسلامی ہند، جناب مجتبیٰ
فاروق صدر ویلفیر پارٹی، جناب ایس ایم و
ائی ندیم، پروفیسر ایس ایم یحییٰ،
جناب احمد رشید شیروانی، بیگم نصرت
شیروانی، پروفیسر جاوید احمد،
پروفیسر اخترالواسع، ڈاکٹر قاسم رسول، جناب
محمد جعفر، جناب اعجاز احمد اسلم،
جناب نوید حامد، مولانا سید عقیل الغروی
اور جناب نصرت علی۔

[ Home ]   [ About Us ]   [ Contact Us ]
(c) Copyright 2004 mushawarat.com all Rights Reserved